پاکستانی ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر مناہل ملک کے بعد ٹک ٹاکر سامعہ حجاب بھی آج کل نازیبا ویڈیوز لیک ہونے جیسے تنازع سے دو چار ہیں۔
’رشتہ پکا‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔
سامعہ حجاب نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کی طرح ہمت دکھاتے ہوئے اپنی وائرل ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی اور اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہے اور میرے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اس ویڈیو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، ویڈیو دیکھ کر بھی معلوم ہو رہا ہے کہ یہ خاتون میں نہیں ہوں، مجھے میرے مداح بھی کہہ رہے ہیں کہ کسی نے آپ کی اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو لیک کی ہے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے کردار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ ویڈیو میرے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقام کی بنا پر وائرل کی ہے۔
سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو پر یقین نہ کریں، میں جَلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں قانونی کارروائی کے لیے شکایت درج کرواؤں گی۔