کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی بیلی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائر ل ہو گئی۔علیزے شاہ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختصر کپڑے پہن کر بیلی ڈانس کررہی ہیں۔علیزے شاہ کو ویڈیو میں بیلی ڈانس کرتا دیکھ کر صارفین سیخ پا ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔